انٹرٹینمنٹ
کورونا سے صحتیابی کے بعد طاقت واپس لانے کیلئے کوشاں ہوں ، عروہ حسین
لاہور :پاکستانی ٹی وی اور فلم اسٹار عروہ حسین گزشتہ کورونا میں متبلا ہو گئی تھیں ، مہلک وائرس کو بہادری سے شکست دینے کے بعد عروہ کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی طاقت واپس لانے کیلئے کوشاں ہیں ۔
سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر کیساتھ عروہ نے مداحوں کو صحتیابی سے متعلق آگاہ کیا اور لکھا کہ اب اپنی طاقت کی بحالی کی جانب گامزن ہیں ۔
کورونا سے نہ صرف عام پاکستانی بلکہ شوبز انڈسٹری سے متعدد فنکار بھی متاثر ہوئے ہیں ، ہمسایہ ملک بھارت میں متعدد فنکار مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔