انٹرٹینمنٹ
کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج
میک اپ آرٹسٹ نے نامور اداکارہ کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کمار ہیج پر ریپ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمار ہیج سے 2013 میں ملاقات ہوئی جس کے بعد اس نے شادی کے لیے پرپوز کیا
شادی کے لیے ہاں کرنے کے بعد کمار نے میرے گھر آنا شروع کردیا جہاں اس نے زبردستی مجھ سے جنسی تعلقات قائم کیے اور شادی کرنے کے بہانے متعدد بار مجھے ریپ کا نشانہ بنایا۔
میک اپ آرٹسٹ کی دوست کا کہنا ہے کہ کمار ہیج کے اس رویہ کی وجہ سے ان کی دوست خودکشی کرنا چاہتی تھی تاہم میرے کہنے پر پولیس میں شکایت درج کرائی، کمار صرف لڑکیوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ لڑکوں کے ساتھ بھی غیر اخلاقی کاموں میں ملوث رہا ہے، کمار کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرانے کے بعد میری دوست کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کنگنا کے ڈی این اے میں زہریلا ہے
دوسری جانب ممبئی پولیس نے میک اپ آرٹسٹ کی شکایت پر کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کمار ہیج کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے تاہم ابھی تک اداکارہ نے ابھی تک اس واقعہ سے متعلق خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔