انٹرٹینمنٹ

ویڈیو لنک پر پیش ہونے کےلیے تیار ہوں

عدالت میں طلبی کاحکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے

ایڈیشنل سیشن جج نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے 12 جون کو طلب کرلیا۔

گلوکارہ نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ عدالت طلبی کے حکم نامے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نےعلی ظفرکی درخواست پر میشا شفیع سمیت دیگر پرمقدمہ درج کیا، ضلع کچہری نے ایف آئی اے کے مقدمے میں طلب کر رکھا ہے۔

میشا شفیع کا کہنا ہے کہ خاوند اور بچوں کے ساتھ کینیڈا میں مقیم ہوں،عدالت کا مکمل احترام کرتی ہوں ۔
میشا کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے باعث ویڈیو لنک پر پیش ہونے کےلیے تیار ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close