انٹرٹینمنٹ
اداکارہ مایا علی کی طبیعت اچانک خراب، فوری طور پر اسپتال منتقل
اداکارہ مایا علی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مایا علی کی قریبی دوست اور معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین کی جانب سے اداکارہ کی اسپتال میں موجود تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مریضوں والا نیلے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے۔
یہ تصویر فائزہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی تاہم اداکارہ کی اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔
خیال رہے اداکارہ مایا علی نے طبیعت ناسازی کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر تاحال کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امیاتبھ بچن کی خریدی گئی پراپرٹی میں 6 گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہے