انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کو پاک بھارت کشیدگی میں زبردستی گھسیٹا جا رہا ہے، بھارتی اداکارہ ہندو انتہاء پسندوں پر برس پڑیں

ممبئی: ودیا بالن کے بعد کالکی کوچلن بھی ہندو انتہا پسندوں اور بھارتی حکومت کی جانب سے بالی ووڈ کو سیاست میں گھسیٹنے پر سیخ پا ہوگئیں۔بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے جس پر فلم نگری کے کئی ہدایتکار و اداکار بھی پابندی کی سخت مخالفت کر چکے ہیں۔اس حوالے سے ایک تازہ بیان اداکارہ کالکی کوچلن نے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کو پاک بھارت کشیدگی میں زبردستی گھسیٹا جاتا ہے ، فلم نگری کوئی این جی او نہیں جو ملک کے ہر سیاسی مسئلے میں اٹھ کھڑی ہوگی بلکہ ایک بزنس کی کمائی کا ذریعہ ہے جسے سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close