ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی اسٹیج کے پیچھے بنائی گئی خفیہ ویڈیو لیک ہوگئی، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا
دبئی: ماہرہ خان نے حال ہی میں دبئی میں منعقدہ ”گلوبل ٹیچر پرائز سیریمنی“ میں شرکت کی جہاں ان کا ساتھ دینے والے کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے خوبرو اداکار رنبیر کپور تھے۔ اس تقریب کا اہتمام وارکی فاﺅنڈیشن نے کیا تھا جس میں کئی ستاروں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں رنبیر کپور کالے سوٹ میں نظر آئے تو ماہرہ خان سرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کئے شریک ہوئیں۔
دونوں نے تقریب کے دوران بہترین کمسٹری کا مظاہرہ کیا اور شائقین پرامید ہیں کہ یہ کسی دن بڑی سکرین پر بھی اکٹھے اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، مگر اس سے پہلے ہی دونوں کی ایک خفیہ ویڈیو لیک ہو گئی ہے۔یہ ویڈیو سٹیج کے پیچھے بنائی گئی ہے جس میں ماہرہ خان رنبیر کپور سے کچھ کہتی نظر آتی ہیں اور رنبیر کپور بھی جواب میں کچھ کہتے نظر آتے ہیں تاہم اس کی آواز نہ ہونے کے باعث یہ سمجھنا مشکل ہے کہ دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہو رہی ہے۔
ویڈیو شروع ہوتے ہی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ماہرہ خان پریشان ہیں اور رنبیر کپور کے سامنے ہاتھ جوڑ رہی ہیں اور اس کے بعد پریشانی کے عالم میں اپنے سر پر ہاتھ بھی پھیرتی ہیں تاہم یہ گمان ہی ہے اور اصل حقیقت کیا ہے اس کا ابھی تک کسی کو اندازہ نہیں ہو سکا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی تیزی سے پھیلنے لگی ہے اور لوگ طرح طرح کی رائے ظاہر کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کی حقیقت کیا ہے اور اس میں کیا گفتگو ہو رہی ہے؟ اس کے بارے میں یا تو رنبیر ہی بتا سکتے ہیں یا پھر ماہرہ خان لب کشائی کریں تو لوگوں کا تجسس ختم ہو گا۔