لڑائی جھگڑا کرنے پر اداکارہ نیشا راول کے شوہر پر مقدمہ درج
بیوی سے لڑائی جھگڑا کرنے پر بھارتی ٹی وی اسٹار کرن مہرا کیخلاف مقدمہ
لڑائی جھگڑا کرنے پر اداکارہ نیشا راول نے اپنے شوہر نامور ٹیلی ویژن اسٹار کرن مہرا کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشا راول نے گرگاؤں پولیس اسٹیشن میں شوہر کرن مہرا کے خلاف درخواست جمع کروائی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ درج کرنے کے بعد کرن مہرا کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم اس کے بعد انھوں نے ضمانت لے لی تھی۔
اس واقعے کے بارے میں کرن مہرا کا کہنا تھا کہ میری بیوی نے میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جب ایک رات وہ فون پر اپنی والدہ سے بات کررہے تھے تو نیشا نے ان کے والدین اور بھائی کے بارے میں خرافات بکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران نہ صرف نیشا مجھ پر زور زور سے چلاتی رہی بلکہ اس نے مجھ پر تھوکا بھی تھا، لیکن جب میں نے نیشا سے کہا کہ وہ باہر چلی جائے تو اس نے جواب دیا کہ ’اب دیکھنا کہ میں کیا کرتی ہوں۔‘
کرن مہرا نے کہا کہ نیشا نے اپنا سر دیوار میں خود ہی مارا اور سب کو کہا کہ یہ سب میں نے کیا ہے۔