انٹرٹینمنٹ

اداکار رنبیر کپور نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

معروف بھارتی اداکار رنبیر کپور نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

 

 

 

 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 20 سال کی عمر میں ہی شادی کرنے اور ہونے والے بچوں کے بارے میں سوچ لیا تھا لیکن ایک قریبی ساتھی نے یہ کرنے سے روک دیا۔

 

رنبیر کا کہنا تھا کہ جب میں نے اس حوالے سے اپنے دوست فلمساز ایان مکرجی کو بتایا تو اس نے مجھے اس بارے میں سوچنے سے منع کردیا اور کہا کہ ابھی کیرئیر کی شروعات ہے۔ ان سب باتوں کے بارے میں ابھی سے نہیں سوچنا چاہیے۔

 

اداکار کے مطابق ایان نے شادی نا کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار انسان کو پیار ہوجائے تو شادی اور بچے ہو ہی جاتے ہیں، یہ ایک قدرتی عمل ہے لیکن ابھی صرف اداکاری پر توجہ رکھنی چاہیے۔

 

واضح رہے کئی عرصے سے میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ رنبیر اور عالیہ سال 2020 میں شادی کرلیں گے لیکن بھارت میں کووڈ کی بگڑتی صورتحال کے سبب ان کو اپنی شادی ملتوی کرنا پڑی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close