انٹرٹینمنٹ

ٹائیگر شراف اور دیشا پٹانی کے خلاف ایف آئی آر درج

ممبئی: کورونا وائرس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، دیشا پٹانی اور ٹائیگر شراف لاک ڈاؤن میں بے وجہ گھوم رہے تھے

بالی ووڈ میں ہیروپنتی فلم سے ڈیبیو کرنے والے جیکی شراف کے بیٹے ٹائیگر شراف اور اداکارہ دیشا پٹانی کے خلاف ممبئی پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔
کورونا وائرس اور بلیک فنگس جیسی سنگین بیماری پیر پھیل رہی ہیں۔ ایسے میں کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے۔

حالانکہ جن ریاستوں یا شہروں میں صورتحال میں بہتری آئی ہے وہاں آن لاک کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ لیکن ابھی مہارشٹرا میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کو مانے تو دونوں کو کورونا کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

ممبئی پولیس کے ایک افسر نے اس معاملے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر شراف اور دیشا پٹانی دوپہر 2 بجے کے بعد بنا کسی وجہ کے گھوم رہے تھے۔ دونوں عوام مقامات پر بنا کسی وجہ کے گھوم کر کورونا قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔
کورونا انفیکشن کی وجہ سے ادھر ادھر گھومنے پر پابندی ہونے کے باوجود دیشا اور ٹائیگر شراف دونوں منگل کی دوپہر باندرا بس اسٹیشن کے چکر لگا رہے تھے۔

اسی دوران پولیس کی گاڑی نے انہیں روک لیا۔ دونوں ہی گھر سے نکلنے کا معقول وجہ نہیں بتا سکے۔
جس وجہ سے پولیس افسر نے تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ کوویڈ ۔19 کی وجہ سے لوگوں کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹرا حکومت نے ہدایات جاری کیے تھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close