انٹرٹینمنٹ

شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

جوڑے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میگھن مارکل نے 4 جون کو بیٹی للی بیٹ ‘للی’ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک ہسپتال میں جنم دیا

بچی کا نام پردادی یعنی ملکہ برطانیہ اور دادی شہزادی ڈیانا پر رکھا گیا ہے ملکہ کا خاندانی نک نیم للی بیٹ ہے۔
‘للی کا نام ہماری عظیم پردادی ملکہ پر رکھا گیا جن کا فیملی نک نیم للی بیٹ ہے، جبکہ اس کا درمیانی نام ڈیانا اس کی دنیا سے چلی جانے والی محبوب دادی ڈیانا پر رکھا گیا’۔

بیان میں جوڑے نے اپنے پیغام میں کہا ‘4 جون کو ہمارے گھر بیٹی للی کی آمد ہوئی، ہم دنیا بھر کے لوگوں کے پیار اور دعاؤں پر شکرگزار ہیں،اس خاص وقت میں ہمارے خاندان کے ساتھ مسلسل تعاون کرنے پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں’۔
ماں اور بچی دونوں صحتیاب ہیں اور اس وقت گھر میں ہیں۔
اس جوڑے کے ترجمان کی جانب سے فروری میں تصدیق کی گئی تھی کہ شاہی جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

میگھن مارکل نے نومبر 2020 میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں لکھے گئے خصوصی مضمون میں انکشاف کیا تھا کہ ان کا حمل ضائع ہوگیا۔

یہ بھی پڑ ھیں: برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل کی نیویارک میں گود بھرائی کی خفیہ رسم

میگھن مارکل نے خصوصی مضمون میں بتایا تھا کہ جولائی 2020 میں ان کا حمل ضائع ہوا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کا ضائع ہونے والا حمل کتنے ہفتوں کا تھا؟
میگھن مارکل کے مطابق بعض طبی پیچیدگیوں کے باعث ان کا حمل ضائع ہوا اور ان کی جانب سے حمل ضائع ہونے کی تصدیق کیے جانے کے بعد یہ چہ میگوئیاں بھی تھیں کہ اب شاید جلدی سے میگھن مارکل دوبارہ حاملہ نہ ہو سکیں۔
دونوں نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور مارچ 2020 میں دونوں نے شاہی حیثیت سے دستبرداری اختیار کرنے کے بعد شاہی محل کو چھوڑ دیا تھا اور اب وہ امریکا میں مقیم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close