Featuredانٹرٹینمنٹ
صحت کے معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتیں
خیر خواہ حکومت کو ہی اپنی عوام کی صحت کا اس قدر خیال ہوسکتا ہے
اداکارہ ریشم نے کورونا ویکسین لگواتے ہوئے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور حکومت کی تعریف بھی کی, اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک خیر خواہ حکومت کو ہی اپنی عوام کی صحت کا اس درجہ خیال ہوسکتا ہے کہ جیسا اس موجودہ حکومت نے ثابت کیا ہے۔
ریشم نے لکھا کہ کورونا کی ویکسین کے لیے لگائے گئے سینٹرز کی کارکردگی اتنی اچھی ہے کہ وہ لوگ جو یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید ویکسین لگوانے کے لیے انہیں افراتفری کا سامنا کرنا پڑے گا، حکومتی سطح پر بہترین اقدامات کی بدولت آج وہ سب ہی لوگ مطمئن ہیں اور جوق در جوق ویکسین لگا بھی رہے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میری بھی اپنے لوگوں سے یہ پُرزور اپیل ہے کہ صحت کے معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتیں کیونکہ آپ کی ذرا سی غفلت آپ کی یا آپ کے گھر والوں کی زندگی کا چراغ گُل کر سکتی ہے۔