عورت کا رویہ ہمیشہ منفی طور پر ہی لیا جاتا ہے : اُشنا شاہ
سیٹ پر اداکاروں سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے
سیٹ پر موجود عورت کا رویہ جیسا بھی ہو اُن کو ہمیشہ منفی طور پر ہی لیا جاتا ہے
اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں مرد اور خواتین فنکاروں کے ساتھ مختلف قسم کا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔
اُشنا شاہ کا ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ شوبز انڈسٹری میں مرد اور خواتین کے ساتھ فرق اور اُن کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویئے سے متعلق بات کر رہی ہیں۔
اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ ’انہوں نے ایک بات نوٹ کی ہے کہ عورت کا رویہ جیسا بھی ہو اُن کو ہمیشہ منفی طور پر ہی لیا جاتا ہے ، سیٹ پر موجود اگر کوئی اداکارہ کسی چیز کا مطالبہ کرتی ہے تو اس بات کو ہمیشہ منفی لیا جاتا ہے اور آگے بھی منفی انداز میں ہی بیان کیا جاتا ہے کہ یہ اداکارہ ڈیمانڈنگ ہیں یا یہ اپنی چلاتی ہیں۔
اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ ’اگر اُس ہی سیٹ پر موجود کوئی اداکار یا سینئر اداکار 5 گنا زیادہ برا رویہ بھی اختیار کرے یا کسی چیز کی ڈیمانڈ کرے تو اُن کی بات فوراً مان لی جاتی ہے۔