انٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنا کر صارفین سے پیسے بٹورنے والوں سے ہوشیار

صحیفہ جبار نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنا کر صارفین سے پیسے بٹورنے والوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے

اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ جو کمنٹ سیکشن میں گھر بیٹھے پیسے کمائیں، اپنی قسمت جانیے جیسے اکاؤنٹس ہوتے ہیں ان سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ صرف پیسے بٹورنے کے چکر میں بیٹھے ہیں اور آپ لوگوں کو بے وقوف بنانا چاہتے ہیں، ہاتھ کی لکیریں دیکھ کر قسمت بتانے والے آپ لوگوں کو شک میں مبتلا کرنے والی باتیں بتائیں گے، جیسے آپ کس طرح اپنی مشکل زندگی کا مقابلہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ایولین شرما نے آسٹریلیا میں شادی کرلی

صحیفہ نے کہا کہ وہ آپ سے پوچھیں گے کہ آج کل آپ کسی الجھن میں ہیں اور اس طرح آپ کو باتوں میں گھیر لیں گے مگر آج کل الجھن میں کون نہیں ہے؟
اداکارہ نے اپیل کی کہ اس قسم کے لوگوں کو پیسے ٹرانسفر نا کریں اور ان سے کوئی رابطہ نہیں رکھیں، ان جعلی اکاؤنٹس کو فوری طور پر رپورٹ کریں۔

سوشل میڈیا پر اس طرح کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں جن میں صارف سے لوگ دھوکہ دہی کے ذریعے پیسے بٹور لیتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کا بھاری نقصان ہوجاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close