Featuredانٹرٹینمنٹ

لالچی ساس سسر

تنخواہ نہ بتانے پر ساس سسر نے ہونیوالے داماد کو کمرے میں بند کردیا

امریکی ویب سائٹ ریڈٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ اسے اس کی منگیتر کے گھر والوں نے کمرے میں بند کرکے مشکل اور دباؤ میں ڈال دیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میں نے حال ہی میں نئی ملازمت شروع کی تھی جس کے باعث میری منگیتر کے گھر والے مجھ سے اکیلے میں بات کرنے کے خواہش مند تھے جس پر مجھے سسرال آنے کی دعوت دی گئی اور جب وہاں پہنچا تو لڑکی کے والدین نے تنخواہ بتانے پر اصرار کیا۔

سسرال والوں کے تنخوا پوچھنے پر میں نے اپنے ہونے والے ساس سسر کو تنخواہ بتانے سے انکار کردیا اور یقین دلانے کی کوشش کی کہ ان کی بیٹی کا مستقبل محفوظ ہے۔

اس شخص نے بتایا کہ ہونے والے سسر نے مجھے کھانے کی میز پر ہی فون اور چابیان چھوڑنے کو کہا اور پھر نئی ملازمت سے متعلق گفتگو شروع کی، جب مجھ سے تنخواہ کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے شائستگی سے انکار کردیا اور انہیں سمجھاناچاہا کہ ان کی بیٹی شادی کے بعد بھی محفوظ ہاتھوں میں رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص نے بتایا کہ میرے ساس سسر مطمئن نہ ہوپائے اور اٹھ کر کمرے کا دروازہ لاک کرلیا اور کہا کہ گفتگو ختم ہونے پر دروازے کھول دیے جائیں گے۔

مذکورہ پوسٹ شیئر کرنے والے شخص نے اپنے ہونے والے سسر کو لالچی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ سسر کی حرکت پر شدید غصے میں آگیا اور اسے رویے کو ناقابل قبول قرار دیا جب کہ اس تمام واقعے پر جب غصے کا اظہار کیا تو مجھے جانے کی اجازت دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close