انٹرٹینمنٹ

میرا جی کا کہنا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے

پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول اور سوشل میڈیا پر ہر وقت زیر بحث رہنے والی اداکارہ میراجی کا کہنا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں مسلسل قتل کرنے کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔

 

 

 

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ میرا نے اس حوالے سے اپیل کی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نوٹس لیں اور ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے بھائی، والدہ اور وکیل کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فیملی کو جان کا خطرہ ہے۔ ان کی جائیداد پر مبینہ قبضے کے 5 ملزمان گرفتار ہیں لیکن مرکزی ملزم میاں شاہد مفرور ہے۔

 

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پولیس نے ان کی جائیداد پر قبضہ ناکام بنا دیا ہے لیکن مرکزی ملزم انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پولیس نے ان کی جائیداد پر قبضہ ناکام بنا دیا ہے لیکن مرکزی ملزم انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close