انٹرٹینمنٹ

سوتیلے بھائی کی پیدائش پر سارہ علی خان کا ردِعمل سامنے آگیا

ممبئی: بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان کا اپنے سوتیلے بھائی کی پیدائش پر ردِعمل سامنے آگیا ہے۔

 

 

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ سارہ علی خان نےاس بات کا انکشاف کیا کہ جب وہ اپنے نوزائیدہ سوتیلے بھائی سے ملیں تو انہیں بہت خوشی ہوئی۔

سارہ علی خان نے کہا کہ اُن کے والد، اداکار سیف علی خان بہت خوش نصیب ہیں کہ اُنہوں نے چار مختلف ادوار میں باپ بننے کی خوشی دیکھی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب ان کا بھائی ان کی طرف دیکھ کر مسکرایا تو وہ اس کی مسکراہٹ دیکھ کر خود کو روک نہیں سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا بھائی بہت پیارا ہے۔

دوسری جانب سارہ علی خان نے بتایا کہ وہ اپنے والد سیف علی خان کو زندگی کے ہر عشرے میں ایک نئے بچے کی پیدائش ہونے پر اکثر تنگ کرتی ہیں۔

انٹرویو کے اختتام میں اداکارہ سارہ علی خان نے کہا کہ یہ بچہ ان کے والد اور کرینہ کی زندگی میں مزید خوشی اور جوش و خروش لائے گا۔

اداکارہ سارہ نے کہا کہ میں اپنے والد اور کرینہ ساتھ ہی اپنے ن ئے بھائی کے لیے بے حد خوش ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close