انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹی اپنی کی وجہ سے بالی ووڈ سے کچھ عرصے کے لئے دوری اختیار کرلی ہے۔
انوشکا اس وقت نومولود بیٹی وامیکا اور شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں اور اداکارہ کا اس سال بالی وڈ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں کیوں کہ وہ فی الحال اپنی تمام تر توجہ بیٹی کی پرورش پر مرکوز رکھنا چاہتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس بالی وڈ میں کام نہ کرنے کے حوالے سے انوشکا نے اپنی ٹیم کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں جب کہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اداکارہ 2022 میں اپنے شعبے سے لیا گیا وقفہ ختم کردیں گی۔