گندمی رنگت کا ہونا گناہ ہے کیا ….. ؟
لوگو بڑے ہوجاؤ ، اتنی بناوٹی اور چھوٹی سوچ رکھنا بند کرو۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پر رنگت کے حوالے سے تبصرہ کرنے والے صارف کو کھری کھری سنا دیں۔
اداکارہ زرنش خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔
اداکارہ نے اپنی اس تصویر پر رنگت کے بارے میں تبصرہ کرنے والے صارف کو کھری کھری سنائیں ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ ’گندمی رنگت کا ہونا گناہ ہے کیا ؟ جو گندمی رنگت کے ہیں وہ نہ جئیں تو کیا مرجائیں ؟ لوگو بڑے ہوجاؤ ، اتنی بناوٹی اور چھوٹی سوچ رکھنا بند کرو۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’رنگ روپ اللّٰہ کی دین ہے، ہمیں اس کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ ہم ان بد نصیب لوگوں میں سےنہیں ہیں جن کے پاس کھانا، رہنے کے لیے چھت نہیں ہے، ان کے پاس صرف ایک دل ہے جس سے وہ اس تحفے کے لیے شکر گزار ہیں اور وہ ان کی زندگی ہے۔‘
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’اللّٰہ کی بنائی ہوئی ہر چیز لاجواب ہے، حسن لوگوں میں یا چیزوں میں نہیں خود کی نظروں میں ہوتا ہے۔
View this post on Instagram
مداحوں کی جانب سے زرنش خان کے خیالات کو سراہا اور اِن کی اس مثبت سوچ کی تعریف کی گئی ہے۔