انٹرٹینمنٹ
مجھے اس قسم کی خبروں سے بہت تکلیف ہوئی : فاطمہ ثنا شیخ
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا نے کہا کہ ’مجھ پر ماضی میں کبھی اس طرح تنقید ہوئی ہے۔
بالی ووڈ میں چہ مگوئیاں ہونے کے بعد اداکارہ ثنا شیخ نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ مجھے اس قسم کی خبروں سے بہت تکلیف ہوئی۔
فاطمہ ثنا نے کہا کہ ’مجھ پر ماضی میں کبھی اس طرح تنقید ہوئی اور نہ کبھی میں نے اتنے بڑے پروپیگنڈے کا سامنا کیا‘۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’بہت سے لوگ جن سےمیری آج تک کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی وہ بھی اس طرح کی باتیں لکھ رہے ہیں مگر مجھے سچائی کا کوئی علم نہیں ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’جب لوگ ایسی خبریں اور باتیں پڑھیں گے تو انہیں ایسا لگے گا میں اچھی انسان نہیں ہوں‘۔ اداکارہ نے مزید کہا ’میں نہیں چاہتی کہ لوگ میرے بارے میں غلط سوچیں، میں نے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھا مگر پھر بھی یہ باتیں مجھے تکلیف پہنچا رہی ہیں‘۔