انٹرٹینمنٹ

حسنین لہری گزشتہ شب ہونے والی اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں زندگی کی جنگ میں ٹوٹا ہوں ہارا نہیں ہوں، میری زندگی کے دو سال سب سے مشکل سال تھے

اس خوشی کے موقع پر حسنین لہری اپنے مرحوم والد اور بھائی کو یاد کرتے ہوئے جذباتی نظر آئے۔

حسنین نے کہا کہ میں نے اپنے والد اور بھائی کو کھو دیا لیکن مجھے ٹوٹنا بالکل نہیں ہے، مضبوط رہنا ہے اور آج میں مضبوط ہوں تبھی یہ ایوارڈ لینے آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:شکیرا ’لیٹن امریکن میوزک ایوارڈ‘ ملنے پر خوش

تمام فنکاروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وقت گزر رہا ہے، میرا شیر باپ اور شیر بھائی دنیا سے چلا گیا، جتنا بھی وقت ملے اسے والدین کے ساتھ گزاریں کیونکہ رزق دینے والی ذات اللہ کی ہے۔

انہوں نے آخر میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ جو غم مجھے ملا ہے وہ کسی کو نہ ملے۔
پاکستان کے سپر ماڈل حسنین لہری کے والد کا انتقال رواں سال مئی میں ہوا تھا جس کی خبر انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close