انٹرٹینمنٹ

خواتین کو ان کے لباس کے انتخاب کے ذریعے پرکھنا بند کریں

رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی بھی ہم اسٹائل ایوارڈ میں اداکاراؤں کے لباس پر ہونے والی تنقید کے بعد ان کی حمایت میں سامنے آگئیں

بلال قریشی نے اپنی اسٹوری میں خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ سب خوبصورت اور باصلاحیت ہیں، مجھ پر بھروسہ کریں، ایوارڈ شو میں شاندار نظر آنے کیلئے آپ لوگوں کو ایسے لباس پہننے کی ضرورت نہیں جو جسم ظاہر کریں۔

شرمیلا فاروقی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ خواتین کو ان کے لباس کے انتخاب کے ذریعے پرکھنا بند کریں، وہ ذی شعور ہیں، آزاد ہیں اور کسی کو بھی ان کے لباس کے انتخاب پر منفی تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پرھیں:لکس اسٹائل ایوارڈز: ’اگر ایوارڈز دینے نہیں آتے، تو ایوارڈز کرتے کیوں ہو‘

پی پی رہنما نے مزید لکھا کہ یہ ایک آزاد دنیا ہے جیو اور جینے دو، بشریٰ انصاری کو اپنے دل کی خواہش پر رقص کرنے دو وہ ایسا کیوں نہ کریں ؟ انہیں ایسا کرنے کا پورا حق ہے، منفیت پھیلانے والوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ آپ اپنی مایوسیوں کو جانیے اور ان کا ازالہ کیجیے۔

پاکستان کے معروف اداکاروں سمیت مداحوں نے گزشتہ شب اسٹائل ایوارڈز کی تقریب سے اداکاراؤں کی وائرل ہونے والی تصاویر پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close