انٹرٹینمنٹ
پریانکا چوپڑا کی نک جونس سے طلاق؟
بھارتی فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شوہر نک جونس سے طلاق کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔
انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں پریانکااور نِک جونس سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 10 برسوں میں نِک اپنی اہلیہ پریانکا کو طلاق دے دیں گے۔
کے آر کے کی جانب سے کی جانے والی بیشتر پیشگوئیاں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں جس پر صارفین بھی بڑی تعداد میں ردعمل دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ اس شادی کا 10 برس مزید چلنا مشکل ہے، اور وہ دونوں یہ پہلے سے جانتے ہیں۔
خیال رہے کہ دسمبر 2018 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔