انٹرٹینمنٹ
سوشل میڈیا پر کرینہ کپور کی مقبولیت میں اضافہ
بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ کرینہ کپور سوشل میڈیا پر چھا گئیں
بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنانے والی شوخ و چنچل اداکارہ کرینہ کپورسوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بیبو کہلائی جانے والی کرینہ کپور کے انسٹا گرام پرفالوورز کی تعداد 7 ملین یعنی 70 لاکھ ہوگئی ہے۔
کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اب تک 297 پوسٹس شیئر کی ہیں جب کہ صرف 64 انسٹا صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کے قریبی عزیز و اقارب اور ساتھی اداکار شامل ہیں۔
گزشتہ سال مارچ میں ہی کرینہ کپور نے اپنے مداحوں کی محبت کو دیکھتے ہوئے انسٹا پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایاتھا۔