اپنے موٹے جسم سے نفرت ہونے لگی تھی : ودیا بالن
بالی وڈ : بڑھا ہوا جسم فلمی دنیا کے لئے مسئلہ بھی بن چکا تھا اور وٹی لڑکی‘ کے طور پر پہنچانا جانا لگا تھا۔
ودیا بالن بھارتی بالی وڈ فلمی اداکارہ ہے، انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز بالی وڈ فلمی سے کیا ہے جس کے لئے وہ فلم فیئر اعزاز اور قومی فلمی اعزاز سمیت متعدد اعزازات سے نوازی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے وہ ہارمونز کا شکار ہونے کے باعث شروع سے ہی موٹی تھیں اور فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد انہیں اپنے موٹے جسم سے نفرت ہونے لگی تھی۔
ودیا بالن نے بتایا ہے کہ ان کا بڑھا ہوا جسم فلمی دنیا کے لئے مسئلہ بھی بن چکا تھا اور انہیں وٹی لڑکی‘ کے طور پر پہنچانا جانا لگا تھا۔
انہون نے بتایا کہ وہ اپنے بڑھے ہوئے وزن اور جسامت کے باعث شرمندگی کا شکار تھیں لیکن کچھ عرصے بعد انہیں خود سے محبت کا احساس ہونے لگا تھا اور ان کا جسم ان کے لئے قابل قبول تھا۔
ودیا بالن نے بتایا ہے کہ انہیں اب تک ادا کیے گئے متعدد تمام کردار پسند ہیں ۔
اسکے علاوہ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ جب ان کی بولڈ فلم کو ان کے والد نے دیکھا تو انہوں نے نے کافی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔