انٹرٹینمنٹ
لوگ آج بھی کہتے ہیں کہ یہ کبھی اداکار نہیں بن سکے گا
میزبان احسن خان نے فہد سے سوال کیا کہ وہ پانچ جملے کون سے ہیں جو کیرئیر کے آغاز میں لوگوں سے سنتے تو آپ کا دِل ٹوٹ جاتا تھا اس پر فہد نے جواب دیا کہ لوگ کہتے تھے اس کا قد چھوٹا ہے، اس کا منہ گول ہے، اردو خراب ہے، متکبر ہے
اداکار کا کہنا تھا کہ لوگ یہ بھی کہا کرتے تھے اور آج بھی کہتے ہیں کہ یہ کبھی اداکار نہیں بن سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سکے کے برابر دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ تیار
ایک سوال کے جواب میں فہد شیخ نے کہا کہ شروعات میں جب پروڈیوسرز کو فون کرتا تھا تو وہ کہہ دیتے تھے کہ ایک ماہ بعد فون کرنا، میں ایک مہینے کے بعد کرتا تو پھر یہ ہی جواب ملتا، اب وہ مجھے فون کرتے ہیں تو میں نہیں اٹھاتا۔