اگر آپ کو نہیں پسند آپ مت دیکھو
دوست فہد شیخ کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شریک ہوئی تھیں اور دوران شو اداکارہ نے میزبان کے سوال پر انسٹاگرام پر موجود ناقدین کو کرارا جواب دیا
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو بلاوجہ بات کرنی ہے تو وہ کریں گے لیکن مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نے کبھی ایسا کچھ نہیں کیا اور نہ ہی ایسے کپڑے پہنے کہ تنقید کی جائے۔
یشمیٰ گل نے کہا کہ اگر آپ کو نہیں پسند آپ مت دیکھو ، آپ پوسٹ سے گزر جاؤ، کیا ضرورت ہےکسی کو پوسٹ پر تبصرے کے سیکشن میں جاکر کچھ لکھنے کی،کسی کو سمجھانے کی۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ یامی گوتم پر منی لانڈرنگ کا الزام
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر تنقید کرنے والوں کی پروفائل پرجاکر ان کی تصویریں دیکھ لی جائیں تو انہوں نے خود ویسے ہی کپڑے پہنے ہوتے ہیں جن پر تنقید کی جاتی ہے۔
یشمیٰ گل کا کہنا تھا کہ لڑکے ہمیں میسیجزکرتے ہیں آپ کو شرم نہیں آتی، آپ تصویریں لگارہی ہیں جو کہ ہمارے اسلام میں نہیں ہے، میرا ایسے لوگوں سے سوال ہے کہ آپ انسٹاگرام پر کیوں ہو ؟ اسلام میں تو پھر یہ بھی نہیں ہے نا۔