انٹرٹینمنٹ

سب کو پتا ہے کہ تم اپنا کیرئیر بنانے کیلئے ڈائریکٹرز کے ساتھ ۔۔۔ سوشل میڈیا پر شہری کا پاکستانی ماڈل کو شرمناک پیغام

لاہور: سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کسی کو اپنی آواز بلند کرنے کا موقع ملتا ہے اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہماری زندگیوں میں اس کی اہمیت بھی ثابت ہو چکی ہے۔ آپ خوج سوچیں! کیسی ہی زبردست بات ہے کہ آپ اپنے گھر بیٹھے ہی دنیا کے کسی بھی کونے میں ناصرف اپنی آواز پہنچا سکتے ہیں بلکہ دوسروں کے خیالات بھی جان سکتے ہیں۔ کچھ بھی جاننے کیلئے اخبارات، میگزینز وغیرہ کے اوراق پلٹنے کے دن ختم ہو چکے ہیں اور اس کیساتھ ہی مشہور شخصیات کے ساتھ رابطے میں رہنے کے انداز بھی بدل گئے ہیں اور اب ہر کوئی اپنی پسندیدہ شخصیت کے ساتھ بات چیت کر سکتا ہے۔
لیکن یہ تجربہ ہمیشہ ہی اچھا نہیں رہتا بلکہ سوشل میڈیا پر کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو کسی کو بھی ہراساں کرنے سے باز نہیں آتے۔ ایسے ہی کچھ لوگوں کا سامنا سپر ماڈل آمنہ بابر کو بھی کرنا پڑا جنہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ان پر انتہائی گھٹیا الزامات عائد کئے لیکن انہوں نے ایسا بے مثال جواب دیا کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا ہو گیا۔
ایک صارف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر آمنہ بابر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” تم ایک مشہور ماڈل ہو جو اپنے ماڈلنگ کیرئیر کو آگے لے جانے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ خواہ مفت میں فوٹو شوٹ کرنے پڑیں یا پھر کسی ٹیلی ویژن کمرشل کے ڈائریکٹر کے ساتھ رات گزارنی پڑے۔“
آمنہ بابر نے اس صارف کو برا بھلا کہنے کے بجائے ایسا بے مثال جواب دیا کہ وہ بھی اپنا سا منہ لے کر رہ گیا۔ آمنہ بابر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”اوہو۔۔۔! کیا تم میرے کیرئیر سے جل رہے ہو؟ برائے مہربانی اپنے اصلی اکاﺅنٹ سے کمنٹ کرو اور جعلی اکاﺅنٹ بنانا بند کرو۔۔۔!!! خدا جانتا ہے کہ تم اس قدر حسد کرتے ہو کہ تمہارے پاس انسٹاگرام پر یہ سب کچھ کرنے کیلئے بہت سارا وقت ہے۔ میں، اور سب اور میرے فوٹوگرافرز اس طرح کے کمنٹس پر ہنستے ہیں۔۔۔ حسد کرنا چھوڑ دو!!! یہ تمہاری صحت کیلئے اچھا نہیں ہے۔“

آمنہ بابر نے مزید کہا کہ ” ایک اور بات۔۔۔! تم اس طرح کے بکواس کمنٹس مختلف جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے پوسٹ کر رہے ہو!!! ہر کوئی جانتا ہے کہ کون جعلی ہے اور کون اصلی۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close