انٹرٹینمنٹ
راج کندرا کیخلاف جھوٹ بولا گیا، اداکارہ گیہانا واسستھ
فحش فلمیں بناکر اس سے پیسے بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والی گیہانا واسستھ نے راج کندرا کو بے قصور قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل راج کندرا کو ممبئی پولیس کے کرائم برانچ نے فحش فلمیں پروڈیوس کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جبکہ پولیس کا دعویٰ تھا کہ ان کے پاس راج سے متعلق کافی ثبوت ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ راج کندرا کے خلاف درخواست شیرلین چوپڑا اور پونم پانڈے نے جمع کروائی ہے۔
تاہم اسی کیس میں گرفتار اور پھر ضمانت پر رہا ہونے والی گیہانا واسستھ کا کہنا تھا کہ راج کندرا بےقصور ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جب وہ گرفتار تھیں تو ان پر پوچھ گچھ کے دوران پولیس کی جانب سے پر راج کندرا کا نام لینے کا شدید دباؤ تھا۔
گیہانا کا کہنا تھا کہ انھیں پولیس کی جانب سے فحش فلموں کے کیس میں بغیر کسی ثبوت کے گرفتار کیا گیا اور عدالت میں پیش کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات مراٹھی زبان میں کاغذات کی صورت میں ان کے پاس آئے تھے اور یہ جانتی تک نہ تھیں کہ ان میں لکھا کیا ہے کیونکہ وہ یہ زبان پڑھنا نہیں جانتی تھیں۔
گیہانا نے بتایا پولیس حکام تفتیش کے دوران ان پر زور دیتے رہے کہ راج کندرا کا نام لے لو آپ کو چھوڑ دیں گے، تاہم میں نے راج کندرا کا نام لینے سے انکار کیا تھا۔