انٹرٹینمنٹ
ہمیں لوگوں کی ذہنیت پر کام کرنے کی ضرورت ہے
دوران انٹرویو میزبان کی جانب سے اداکارہ سے وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس سے متعلق دیے گئے بیان پر سوال کیا گیا
سوال کے جواب میں مہوش حیات نے اپنی ایک فلم کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم کے بیان کی مخالفت کی اور کہاکہ مسئلہ لوگوں کی ذہنیت میں ہے کپڑوں میں نہیں۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں کی ذہنیت پر کام کرنے کی ضرورت ہے
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ یامی گوتم پر منی لانڈرنگ کا الزام
مغرب میں تو خواتین بہت طرح کے کپڑے پہنتی ہیں لیکن مجھے بطور خاتون کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ کوئی مجھے دیکھ رہا ہے یا کوئی مجھے گھور رہا ہے لہٰذا اگر مسئلہ یہاں ہے تو میرے خیال میں یہ مسئلہ ذہنیت کا ہے اور ذہنیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔