انٹرٹینمنٹ

ماضی میں ودیا بالن اپنے لباس کی پسند کے حوالے سے مطمئن نہیں رہی

جنہیں فلم انڈسٹری میں اکثر اپنے وزن، قد اور رنگت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے بہرحال ماضی میں ودیا بالن اپنے لباس کی پسند کے حوالے سے مطمئن نہیں رہیں 

فلم انڈسٹری میں آئی تب کپڑوں کے حوالے سے میری اپنی کوئی پسند نہ تھی، میں دوسری اداکاراؤں کے کپڑوں سے متاثر ہوکر ویسا ہی انداز اپنایا کرتی تھی مگر مجھے بہت جلد یہ احساس ہوگیا کہ میں ایک بےوقوف ہوں، دوسری اداکاراؤں کی طرح کپڑے پہن کر اطمینان نہیں ملتا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے بعد میں احساس ہوا کہ میری پسند ساڑھی پہننا ہے اور میں نے تب فیصلہ کرلیا کہ اب زیادہ تر ساڑھی ہی پہنوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام پر پاکستانی اداکاراؤں کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے

اپنے فیصلے کو آزادانہ قرار دیتے ہوئے ودیا بالن کہتی ہیں کہ لوگوں کے پاس آپ کی تعریف کرنے کے سوائے کوئی چارہ نہیں ہونا چاہیے، ماضی میں میرے پاس دو ہی راستے تھے، ایک یہ کہ میں پوری زندگی دوسروں کی طرح بننے کی خواہش میں گزار دوں یا پھر خود سے ایسی بن جاؤں کہ لوگ تعریف کریں۔

ودیا بالن کو آخری مرتبہ فلم ’شیرنی‘ میں دیکھا گیا۔ یہ فلم جانوروں کے تحفظ سے متعلق ہے جس میں اداکارہ نے ایک فارسٹ آفیسر کا کردار ادا کیا ہے۔ ودیا بالن کو شیرنی کی ریلیز کے بعد سیکسزم یا جنسی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close