انٹرٹینمنٹ

شوبز میں لڑکیوں کو ہمیشہ استحصال کا سامنا رہتا ہے

شوبز میں خواتین کو جنسی ’شے‘ کے طور پر دیکھا جاتا ہے

بھارتی اداکارہ، ماڈل ماہیکا شرما نے شوبز انڈسٹری سے متعلق انکشافات کرکے ایک مرتبہ پھر بولی وڈ میں ’کام کے بدلے سیکس‘ جیسے موضوع کو ہوا دی ہے۔
 
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہیکا شرما نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کھل کر بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں اداکاراؤں کو صرف جنسی ’شے‘ کے طور دیکھا جاتا ہے جب کہ ان لڑکیوں کو ہمیشہ استحصال کا سامنا رہتا ہے جو اقربا پروری کی پیدائش نہیں ہوتیں۔
ماہیکا شرما کے مطابق جو لڑکیاں یا اداکارائیں اقربا پروری کے بغیر انڈسٹری میں آتی ہیں وہ ہمیشہ کام کے بدلے جنسی تعلقات جسیے رویوں کا شکار رہتی ہیں۔
 
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ہر کوئی انڈسٹری میں ہر بار یہی کہتا ہے کہ شوبز میں کچھ حاصل کرنے کے بدلے کچھ دینا پڑتا ہے۔
 
ماہیکا شرما نے اب تک کسی مشہور فلم میں کام نہیں کیا، البتہ وہ رانی مکھرجی کے ساتھ ’مردانی‘ میں دکھائی دی تھیں، علاوہ ازیں انہوں نے ہندی اور آسامی زبان سمیت دیگر بھارتی زبانوں کی ایک درجن کے قریب فلموں میں کام کیا ہے مگر تاحال انہیں کوئی بڑی فلم نہیں ملی۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close