انٹرٹینمنٹ

خود پر گزرنے والے مشکل دنوں کے بارے میں بات چیت

سلمیٰ حسن نے طلاق کے بعد رونما ہونے والے ایک واقعے کو خوفناک تجربہ قرار دیا اور بتایا کہ مجھے ایک اخبار کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ آپ اظفر کی دوسری شادی سے متعلق کوئی تبصرہ کرنا چاہیں گی

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کہا اس وقت میرا اور میری بیٹی کا کوئی حال نہیں، آپ ہمیں کیوں پریشان کررہے ہیں؟ تو انہوں نے اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے میری بات کو غلط انداز میں پیش کردیا جب کہ اسی اخبار سے کسی نے اظفر کو فون کیا اور کہا سلمیٰ نے ایسا کہا ہے جس پر اظفر نے ماننے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سونیا حسین نے مداحوں سے شادی کی تاریخ شیئر کردی

انہوں نے مزید بتایا کہ بعدازاں میں نے اخبار کے ایڈیٹر کو فون کرکے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی میری بچی اور میرے بارے میں سوچیں۔

سلمیٰ حسن کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد میں نے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے تھے۔

اداکار اظفر علی نے سلمیٰ حسن کو 2012 میں طلاق دی تھی، دونوں کی ایک بیٹی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close