Featuredانٹرٹینمنٹ

ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا نے نادیہ حسین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

 ٹاپ ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں

کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی اور بتایا کہ وہ اسپٹنک فور ویکسین لگوا چکی ہیں اس کے باوجود کورونا وبا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے حالیہ دنوں میں خود سے ملنے والے تمام لوگوں کو بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا کہا  اور اپنی صحت کے حوالے سے بتایا کہ انہیں گزشتہ دو دنوں سے ہلکا بخار ہے، کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں۔

ماڈل و اداکارہ نے مداحوں سے جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close