انٹرٹینمنٹ

آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ 16 سال کی عمر میں ان کا وزن 75 کلو تھا

آئمہ بیگ پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے وزن کم کرنے کے سفر کے حوالے سے بھی بتایا

آئمہ بیگ نے بتایا کہ شاید کسی کو یقین نہ آئے لیکن یہ سچ ہے کہ کالج لائف کے دوران میرا وزن 75کلوگرام سے زیادہ تھا جسے کم کرنے کے لیے بہت محنت کی۔

میزبان کے سوال پر گلوکارہ نے بتایا کہ اس وقت میری عمر 16 سے 17سال تھی لیکن چونکہ کالج لائف کے دوران سب لڑکیاں خود کو بہت فٹ رکھتی ہیں تو مجھے کمپلیکس ہونا شروع ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں : ماہرہ خان نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں بتادیا

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میں سوچا کرتی تھی کہ میرے ساتھ کی تمام لڑکیاں وہ سارے کپڑے پہنتی ہیں جو میں وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نہیں پہن پاتی، اس کے بعد میں نے وزن بڑی مشکل سے کم کیا، مجھے یہ نہیں بتانا چاہیے لیکن پھر بھی بتاتی ہوں کہ اس دوران مجھے ڈینگی ہوگیا تھا اور جب ڈینگی ہوا تو اس کے بعد میرا وزن بڑھ ہی نہیں پایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close