انٹرٹینمنٹ

اداکارہ گوہر خان لڑکی سے تھپڑ کھانے والے ٹیکسی ڈرائیور کی معترف

ممبئی: اس شخص نے بہت عزت دکھائی جو پلٹ کے تھپڑ نہیں مارا، یہ اس ڈرائیور کی پرورش اور اچھائی کو دِکھاتا ہے

بھارتی شہر لکھنومیں چند روز قبل سڑک کے بیچ و بیچ ایک واقعہ پیش آیا جہاں خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور پر ٹکر مارنے کا الزام لگاتے ہوئے اس پر تھپڑوں کی برسات کردی۔اس حوالے سے اداکارہ گوہر خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹیکسی ڈرائیور کی تحمل مزاجی کی تعریف کی۔
اداکارہ نے کہا کہ اس شخص نے بہت عزت دکھائی جو پلٹ کے تھپڑ نہیں مارا، یہ اس ڈرائیور کی پرورش اور اچھائی کو دِکھاتا ہے، بھارت کو اس قسم کے مردوں کی ضرورت ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس لڑکی نے عورت ہونے کا فائدہ اٹھایا، اس نے بدتمیزی کی حد کردی۔آخر میں اداکارہ نے کہا کہ اس ٹیکسی ڈرائیور کو میرا سلام ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close