انٹرٹینمنٹ
اداکارہ کریتی سینن اپنا فیس پیک کن چیزوں سے بناتی ہیں
خواتین گھریلو ٹوٹکوں سمیت مہنگے برانڈز کے بیوٹی پراڈکٹس اپنے چہرے پر استعمال کرکے تجربات کرتی ہیں تاہم کچھ کامیاب اور کچھ ناکام ہوجاتے ہیں
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کریتی سینن کا شکار خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور انہوں نے بھارتی میڈیا کو اپنی جِلد کی خوبصورت کا راز بتایا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ چہرے پر گھر میں بنا فیس پیک استعمال کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : معروف بھارتی اداکارہ برین ٹیومر کے باعث چل بسیں
تو آئیے جانتے ہیں اداکارہ کریتی سینن اپنا فیس پیک کن چیزوں سے بناتی ہیں؟
اجزا
بیسن: 2 کھانے کے چمچ
گھر پر موجود کوئی بھی دال: ایک کھانے کا چمچ
ہلدی: ایک چٹکی
بادام: 4 عدد
کریم/ملائی: 2 کھانے کے چمچ
طریقہ
تمام اجزا کو مکسچر میں ڈالیں اور گرینڈ کرکے پیسٹ بنالیں، اس ماسک کو کسی ائیر ٹائٹ جار میں بند کرکے محفوظ کرلیں اور روز اپنے چہرے پر 20 منٹ کیلئے لگائیں۔ خشک ہونے پر اسے دھو لیں۔