انٹرٹینمنٹ

فریال محمود کے جسم پر موجود مختلف ٹیٹوز کا کیا مطلب ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ فریال محمود نے اپنے جسم پر موجود مختلف ٹیٹوز کے حوالے سے بتایاہے۔

 

 

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں اداکارہ فریال محمود نے اپنے جسم پر مختلف ٹیٹوز بنوانے کا مقصد اور مطلب بتایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ._.FARYAL._.🌷 (@faryal_mehmood07)

اداکارہ فریال محمود نے بتایا ہے کہ ان کے جسم پر موجود ہر ٹیٹو کا ایک بنیادی مقصد ہے ۔

اداکارہ نے اپنی گردن پر موجود ٹیٹو کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ صرف اپنے آپ کو مسائل کے دوران سانس لینے کی یاد دہانی ہے کیونکہ اکثر و بیشتر اوقات ہم مسائل میں اس قدر الجھ جاتے ہیں کہ سانس لینا ہی بھول جاتے ہیں۔

اداکارہ فریال محمود نے بتایا ہے کہ ان کے جسم پر ٹیٹو کی صورت میں کسی شخس کا نام نہیں لیکھا ہوا ہے۔

اسکے علاوہ اداکارہ کے گلے پر ایک اور ٹیٹو ہے جس کا مطلب کچھ خاص واضح نہیں کیا گیا لیکن اس ٹیٹو کا پیغام واضح ضرور تھا۔

خیال رہے کہ اداکارہ کے جسم پر مختلف جگہوں پر ٹیٹوز دیکھ کر انہیں میزبان کی جانب سے ٹیٹو گرل کا خطاب دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ وہ سنگل ہیں لیکن کسی کو یہ بات بتانا نہیں چاہتیں۔

اس شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان نے ان سے اس سوال کی تصدیق انہی کے انداز میں چاہی، انہوں نے سوال کیا کہ میں اب سنگل ہوں لیکن یہ بات کسی کو نہیں بتانا چاہتی کیونکہ یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے۔

فریال نے میزبان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے جواب دیا کہ بالکل یہ سچ ہے، میں سنگل ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا اس موضوع پر کسی قسم کی گفتگو ہونی چاہئیے۔

اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میرا مشاہدہ کریں گے تو لگے گا کہ میں سنگل ہوں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ چاہیں گی تب ہی لوگوں کو پتہ چلے گا، انہیں نہیں لگتا کہ لوگوں کو خود سے متعلق سب کچھ بتانا چاہئیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close