انٹرٹینمنٹ

یہ بات میں نے میڈیا کو کبھی نہیں بتائی لیکن بھارت کی درجنوں فلموں کی پیشکش مسترد کرچکی ہوں: صبا قمر

لاہور: اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ مجھے اپنے نام کے ساتھ فلموں کی لمبی لائن لگوانے کا کوئی شوق نہیں ہے یہی وجہ ہے میں لالی ووڈ اور بالی ووڈ کی 20 سے زائد فلموں کی آفر مسترد کرچکی ہوں۔ میں کم اور مستند کام ہی کروں گی۔ صبا قمر کا کہنا ہے کہ کئی سال پہلے سے بالی ووڈ کی فلموں میں کام کی پیشکش مل رہی ہیں لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر انکار کرتی رہی ہوں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق کے مطابق صباقمر نے بتایا کہ مجھے 2008ءمیں سیف علی خان کی فلم ”لو آج کل“ میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا۔ اسی طرح بعد میں بھی مجھے بڑے بینر اور مقبول ہیروز کے ساتھ کام کی پیشکش ملتی رہیں مگر میں نے کوئی آفر قبول نہیں کی، یہی نہیں میں نے کبھی اس حوالے سے میڈیا میں بھی تشہیر نہیں کی کیونکہ میں صرف اپنے کام پر فوکس کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے ”ہندی میڈیم“ میں کام کی پیشکش موصول ہوئی تو میں کام کے لئے تیار ہوگئی کیونکہ ایک تو اس فلم کی کہانی بہت اچھی ہے ، دوسرا اس میں عرفان خان کام کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے بھارت میں پاکستانی اداکارہ کی کی حیثیت سے کام کیا اور جب بھی کوئی فنکار بیرون ملک ہوتا ہے تو وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتا ہے، میں نے بھارت میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کام کیا ہے جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ پاکستانی فنکاروں نے ڈراموں کی وجہ سے بالی ووڈ میں کام حاصل کیا۔ یہ بات ہم سب کیلئے خوش آئند ہے، ہمارے فنکار بالی ووڈ جیسی بڑی انڈسٹری میں کامیابی حاص کررہے ہیں جہاں ہر طرح کے فنکار موجود ہیں۔ ہمیں چاہیئے کہ اپنے فنکاروں کو پرموٹ کریں اور ان پر تنقید سے گریز کیا جائے کیونکہ ہم نے ہی اپنے فنکاروں کی سپورٹ نہ کی تو پھر دوسروں کو باتیں بنانے کا موقع مل جائے گا۔

صبا قمر نے مزید کہا کہ پاکستان میں نئے ڈائریکٹر بہت اچھا کام کررہے ہیں جن میں نبیل قریشی اور ندیم بیگ کے نام نمایاں ہیں جبکہ ان کے علاوہ بھی کئی لوگ اچھی فلمیں بنارہے ہیں جن کی وجہ سے لوگ دوبارہ سینما گھروں کی طرف واپس آرہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close