Featuredانٹرٹینمنٹ

بیلا حدید نے ایک بار پھر مظلوم لوگوں کے حق میں اپنی آواز بلند کردی

بیلا حدید نے افغان مہاجرین کیلئے اپنے مداحوں سےعطیات دینے کی اپیل کردی

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نےاپنے مداحوں سے افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد دوسرے ملکوں میں پناہ حاصل کرنےوالے افغان مہاجرین کے لیے عطیات دینے کے لیے اپیل کی ہے۔

بیلا حدید نےاپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ، جوکہ افغان مہاجرین کے لیے عطیا ت دینے کے لیے تفصیلات دی گئی ہیں ۔

بیلا حدیدکا شمار شوبز ورلڈ کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جوکہ جنگ زدہ ممالک کے مظلوم لوگوں کے حق میں اپنی آواز اٹھاتے ہیں اور ایسے ممالک کے مہاجرین کی مدد کرنے کے لیے بھی آگے آگے نظرآتے ہیں ۔

اس سے قبل بیلا حدید نے فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی تھی جبکہ اسرائیل کے وحشیانہ تشدد اور بمباری پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سخت مذمت کرتے ہوئے پیغامات بھی جاری کئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close