Featuredانٹرٹینمنٹ
ہم روز بروز زمین میں دھنستے جارہے ہیں
اگر ایک بھی مجرم کو ٹکڑے ٹکڑے کرتے تو ایسا بار بار نہ ہوتا
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لاہور میں خواتین سے بدسلوکی کے معاملے پر کہا کہ یہ ٹک ٹاک، پب جی بیگو اور اسی قسم کی دوسری سائٹس ہماری قوم کے لیے ہیں ہی نہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی حالیہ پوسٹ میں کہا کہ افغانستان اور طالبان ہم سے بہت قریب ہیں، کوئی خاص فرق نہیں رہ گیا اب۔
بشریٰ انصاری نے لکھا کہ ’ہم روز بروز زمین میں دھنستے جارہے ہیں، ہم جھوٹے، دھوکے باز اور ظالم لوگ خود کو اعلیٰ سمجھتے ہیں، عورت آدمی کی نہیں یہ کمزور اور طاقتور کی جنگ ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے لکھا کہ ’لوگوں کو بکواس کرنے میں مزا آتا ہے، اسی لیے یہ ٹک ٹاک، بیگو، پب جی اس قوم کیلئے نہیں ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’سمجھنے کی کوشش کریں اگر ایک بھی مجرم کو ٹکڑے ٹکڑے کرتے تو ایسا بار بار نہ ہوتا، لیکن اب تو اندھیر ہی اندھیر ہے۔