انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ورینا حسین نے 20 برس قبل افغانستان کیوں چھوڑا ، وجہ بتادی

بالی ووڈ اداکارہ نے 20 سال قبل افغانستان چھوڑنے کی وجہ بتادی

اداکارہ ورینا حسین نے افغانستان چھوڑنے کے بعد بھارت میں سکونت اختیار کرنے کی وجہ 20 برس بعد بتادی۔

حالیہ انٹرویو میں ورینہ حسین نے کہا کہ آج افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد جو صورتحال ہے بالکل ویسی ہی صورتحال آج سے 20برس قبل تھی جب مجھے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وہاں سے فرار ہونا پڑا تھا۔

دبنگ تھری میں آئٹم نمبر کرنے والی ورینا نے کہا کہ وہ ایک دہائی سے بھارت میں ہیں اور اب بھارت ہی ان کا گھر ہے لیکن وہ افغانستان کے لوگوں کیلئے شدید دُکھی ہیں۔

ورینا حسین کے والد عراقی جبکہ والدہ افغان شہری ہیں، اداکارہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close