انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی فیسٹیول میں شرکت کے بعد وطن واپسی

لاہور.ممتاز بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور لاہور لٹریسی فیسٹیول میں شرکت کے بعد واہگہ کے راستے واپس چلی گئیں۔ شرمیلا ٹیگور فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستان آئی تھیں۔ بھارتی اداکارہ لاہور میں پانچ روزہ قیام کے بعد وطن واپسی کیلئے سکیورٹی سکواڈ کے حصار میں واہگہ بارڈر پہنچیں جہاں سے وطن واپس چلی گئیں۔

 یاد رہے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کی ثقافت اور لوگوں کو قریب لانے کے لیے اقدامات کرنے پر بات چیت ہوئی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے لاہور کے رائیونڈ فارم ہاوس میں وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔اس موقع پر نواز شریف کے اہل خانہ بھی موجو د تھے ۔

وزیر اعظم نے شرمیلا ٹیگور سے دلیپ کمار کی خیریت بھی دریافت کی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close