Featuredانٹرٹینمنٹ

اقراء کی پوسٹ شرمیلا فاروقی کو پسند نہیں آئی

مشہور اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی۔

اقراء کی پوسٹ پر شرمیلا فاروقی کا جواب ،  بیٹے کا ڈائپر تبدیل کرنا فخر کرنے کی بات نہیں

ہوا کچھ یوں کے اقراء عزیز نے سماجی میڈیا انسٹاگرام پر یاسر حسین کی ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں یاسر اپنے بیٹے کبیر کے کپڑے تبدیل کررہے ہیں۔

اقراء نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ کام پر جانے سے پہلے دائپر اور کپڑے تبدیل کرنے کا سیشن۔ ’’یاسر نے پہلی بار کبیر کے کپڑے تبدیل کیے ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے‘‘۔

اقراء نے مزید لکھا کہ آپ نے زندگی کے اس نئے مرحلے میں ڈائپر تبدل کرنے سے لے کر میرے آرام کے دوران اسے سنبھالنے اور مجھے ناشتہ بنا کر دیتے ہوئے بہت مدد کی۔

اقراء کی یہ پوسٹ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی شرمیلا فاروقی کی نظر سے گزری تو انہیں پسند نہیں آئی۔

شرمیلا فاروقی نے تبصرے میں لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ کا شوہر کام کررہا ہے، لیکن اس میں فخر کرنے کی یا کوئی خاص بات نہیں۔ تمام اچھے شوہر اپنے بچوں کیلئے ایسا کرتے ہیں۔

انہوں نے اندر کی بات بتائی کہ میرے شوہر بیٹے کو نہلاتے، ڈائپر تبدیل کرتے اور فیڈر پلاتے ہیں۔ اگر میری طبیعت ٹھیک نہ ہو تو ہمارے بیٹے کو اس کے پری اسکول چھوڑنے بھی جاتے ہیں اور انہیں ایسا کرنا بہت پسند ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچے کی ذمہ داریاں بانٹنا والدین کا کام ہے، لیکن جب باپ بچے کے بنیادی کاموں میں ماں کی مدد کرے تو کیسے اس بات کو غیرمعمولی سمجھا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close