انٹرٹینمنٹ
کترینہ کیف نے ایک اسلامی ملک کو اپنا پیار قرار دے دیا
بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کو ترکی بھا گیا
کترینہ کیف اس وقت اپنی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے لیے ترکی میں موجود ہیں جبکہ ان کے ہمراہ سلمان خان سمیت فلم کی کاسٹ اور دیگر عملہ بھی موجود ہے۔
اپنے اس قیام کے دوران کترینہ کیف نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ "ارطغرل غازی” ان کی سب سے پسندیدہ سیریز ہے اور انہیں یہ دیکھنے میں بہت مزہ بھی آتا ہے۔
تاہم حال ہی میں انہوں نے ترکی میں اپنے سیر سپاٹوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ترکی تم میری محبت ہو۔