انٹرٹینمنٹ
معروف فلمساز فرح خان کورونا میں مبتلا
بالی ووڈ فرح خان بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔
فرح خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن مشہور ٹی وی شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی13 ‘ کے سیٹ سے اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ’ آپ جانتے ہیں کہ وہ بہت اچھا دن ہوتا ہے جب آپ کی سیلفی ایک لیجنڈ نے خود کلک کی ہو ۔‘
اپنی پوسٹ میں فرح خان نے’ کون بنے گا کروڑ پتی13 ‘ کی ٹیچرز ڈے اسپیشل قسط کا حصّہ بننے کے لیے دیپیکا پڈوکون کا شکریہ ادا کیا ۔