انٹرٹینمنٹ

سدھارتھ شکلا کی آخری اور کبھی نہ پوری ہونے والی خواہش

بگ سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا شو کے سیزن 14 میں بطور ’ طوفانی سینیئر‘ 2 ہفتے کے لیے شریک ہوئے تھے

بعد ازاں حنا خان اور گوہر خان سے گہری دوستی کے دوران انھوں نے دونوں سے اپنی ذاتی باتیں بھی شیئر کی تھیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سدھارتھ شکلا نے ایک بار اداکارہ گوہر خان اور حنا خان سے اپنے باپ بننے کی خواہش کا ذکر کیا تھا، ساتھ ہی سدھارتھ نے اپنی بچپن کی یادوں کا بھی تذکرہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں : معروف اداکار سدھارتھ شُکلا دل کے دورے کے باعث چل بسے

سدھارتھ نے انہیں کہا تھا کہ میں باپ بننا چاہتا ہوں اور مجھے پتا ہے کہ میں ایک بہت اچھا والد بنوں گا۔

سدھارتھ نے انھیں یہ بھی بتایاتھاکہ اداکار کا اپنے والد سے بڑا گہرا تعلق تھا لیکن ان کے ماڈلنگ کرنے کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے جس پر ان کے مداح کافی غم زدہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close