انٹرٹینمنٹ

ماڈل کرس گیلیرا نے اپنے آپ سے ہی شادی کرلی

کرس گیلیرا نے مردوں پر یقین کرنے اور پھر ان کی بے وفائی سے تھک جانے کے بعد اپنی زندگی تنِ تنہا گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنا تمام تر وقت اور پیسہ خود پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا

کرس گیلیرا نے اس متعلق کہا کہ پہلے وہ سوچتی تھیں کہ خوش رہنے اور تنہائی سے بچنے کے لیے اسے رشتے میں رہنے کی ضرورت ہے۔ تاہم اکیلے رہ کر وقت گزارنے کے بعد انہوں نے محسوس کیا کہ خوش رہنے کے لیے کسی مرد کا ساتھ ہونا ضروری نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں ایک ایسے مقام پر پہنچی جہاں مجھے لگا کہ میں اب میچور ہوں، میں نے محسوس کیا کہ میں ایک مضبوط اور پرعزم عورت ہوں۔

یہ بھی پڑ ھیں : کانیے ویسٹ نے 35 سالہ روسی ماڈل سے تعلقات استوار کرلیے

میں ہمیشہ اکیلے رہنے سے ڈرتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

کرس نے اپنی شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں سمیت رشتہ داروں کو مدعو کیا تاہم تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close