انٹرٹینمنٹ

دپیکا اور کترینہ کو پہچاننا مشکل ہوگیا

پرانی تصویر میں کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کو پہچاننا مشکل ہوگیا

اداکار مارک رابنسن نے سوشل مڈیا پر ایک پرانے فیشن شو کی تصویر شیئر کی ہے جس میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کو پہچاننا مشکل ہے۔

مارک رابنسن نےسوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ایک پرانے فیشن شو کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ماڈل سوفی چودھری، کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون اور ترون اروڑہ سمیت دیگر لوگ نظر آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Marc J Robinson (@marcusjrobinson)

اس تصویر کو غور سے دیکھیں تو اداکارہ دپیکا پڈوکون کالے رنگ کی فلیئرڈ پینٹ اور ٹیوب ٹاپ پہنے تصویر میں دائیں ہاتھ پر سب سے پیچھےکھڑی نظر آ رہی ہیں جبکہ اداکارہ کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون کے آگے ہوڈی اور جینز پہنے کھڑی ہیں۔

خیال رہے کہ دپیکا اور کترینہ دونوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close