انٹرٹینمنٹ
معروف گلوکارہ میشا شفیع کا نیا گانا ’ہاٹ مینگو چٹنی
4 منٹ کی اس ویڈیو میں پنجابی، اردو اور انگریزی زبان کا استعمال کیا گیا جس میں میشا شفیع کے علاوہ اداکارہ و ماڈل ایمان سلیمان، ماڈل زارہ پیرزادہ، ڈیجیٹل کریئیٹر رباب علی اور موسیقار عبداللہ صدیقی سمیت دیگر لوگ موجود ہیں
اس میوزک ویڈیو کی ہدایتکاری میشا شفیع اور اویس گوہر کی جانب سے دی گئی جب کہ گانا میشا نے خود تحریر کیا ہے، ویڈیو میں عبداللہ صدیقی نے بطور پروڈیوسر بھی کام کیا۔
میشا کے اس گانے پر مداحوں کے ردعمل کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سمیت یوٹیوب پر بھی صارفین نے تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن جوانی میں ہی سنگین بیماری کا شکار ہوگئیں ،مداحوں کیلئے تشویشناک خبرآگئی
زوہا ملک نامی صارف نے اپنے خیال کا اظہار کیا اور گانے کو شاندار قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ میرے خیال میں یہ گانا ثقافتی یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے، اگر میرا تجزیہ درست ہے تو یہ انقلابی ہوگا۔
سحر نامی صارف نے لکھا کہ مجھے اس گانے کے ہر پہلو سے محبت ہے۔ سدھارتھ مانو نامی صارف نے کہا کہ یہ گانا جنوبی ایشیا میں خوب مقبول ہوگا۔