اداکارہ سونیہ حسین نے کی ملیکہ آڑوڑا کے کپڑوں کی کاپی
ماڈل سونیا حسین کو بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا
پاکستانی اداکارہ سونیہ حسین نے اوارڈ شو میں انڈین اداکارہ ملیکہ آڑوڑا کے کپڑوں کی کاپی کی، سونیہ حسین ان کپڑوں میں زارا بھی پیاری نہیں لگی
اداکارہ اور ماڈل سونیا حسین کو بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا جیسا لباس پہننا مہنگا پڑ گیا سوشل میڈیا پر مداحوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
اسٹائل ایوارڈ شو میں جہاں پاکستانی اداکارائیں مغربی لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی رہیں وہیں اداکارہ سونیا حسین کے بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی نقل کرنے پر انٹرنیٹ صارفین اُن سے خوب نالاں نظر آئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سونیا حسین کی سٹائل ایوارڈ شو کے دوران پہنے گئے لباس کی تصویریں زیر گردش ہیں ۔
انٹرنٹ صارفین کی جانب سے سونیا حسین کی تصویر کا بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ کولاج بنا کر شیئر کر ہے ہیں۔
سونیا حسین اور ملائیکہ اروڑا کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے ہو بہو ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
انٹر نیٹ صارفین کا سونیا حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہیں فیشن آئیکون بننا ہے تو ضرور بنیں مگر کسی بھارتی اداکارہ کی نقل کر کے یہ ممکن نہیں ہو سکتا۔